مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ ِخیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مسلح شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چوکی پر کیے گئے ایک حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب خیبر ایجنسی کی سرحد پر واقع پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق تقریباً تین سو کے قریب مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں اچانک ریاض شہید پولیس چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ پولیس اور ایف سی نے جوابی کاروائی کی اور چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں پولیس اور ایف سی کے سات اہلکار شدید زخمی ہوئے جن میں سے تین ہپستال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شامل ہیں۔
مہر نیوز-13 جنوری 2012ء: پاکستان کے صوبہ ِخیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں مسلح شدت پسندوں کی جانب سے پولیس چوکی پر کیے گئے ایک حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1508752
آپ کا تبصرہ